صوبائی حکومت اپنی کرپشن اور کمیشن بڑھانے کیلئے پشاور میں بی آر ٹی منصوبہ بنارہی ہے ، بلین ٹری منصوبہ کرپشن سے بھرا ہوا ہے ،پی ٹی آئی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے ، نواز شریف نے ہمیشہ خیبرپختونخوا کو نظرانداز کیا ہے ،آئندہ الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، ایم ایم اے اسلام کیلئے نہیں بلکہ تحت اسلام آباد کیلئے بن رہا ہے،صوبائی صدر پیپلز پارٹی ہمایوں خان

پیر 19 فروری 2018 22:31

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر ہمایوں خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اپنی کرپشن اور کمیشن بڑھانے کیلئے پشاور میں بی آر ٹی منصوبہ بنارہی ہے ،صوبائی حکومت کا بلین ٹری منصوبہ کرپشن سے بھرا ہوا ہے ،صوبائی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے ، نواز شریف نے ہمیشہ خیبرپختونخوا کو نظرانداز کیا ہے ،آئندہ الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسماعیلہ میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے سرکردہ کارکنوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ،اس موقع پر صوبائی صدر ہمایوںخان نے شہید بے نظیر بھٹو ہسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا ،جلسے سے سابق صوبائی صدر رحیم داد خان ،صوبائی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری گوہرعلی انقلابی ،ضلع مردان کے صدر اورنگزیب ،ضلع صوابی کے صدر نعیم خان ،جنرل سیکرٹری علی خان ،اخونزادہ اسدعلی خان ،سابق ضلعی صدر جاوید اقبال انقلابی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، صوبائی صدر ہمایوں خان نے کہا کہ ایم ایم اے اسلام کیلئے نہیں بلکہ تحت اسلام آباد کیلئے بن رہا ہے،جے یو آئی ف مرکز میں مسلم لیگ ن کا اتحادی جبکہ جماعت اسلامی خیبرپختونخوا میں عمران خان کی حکومت کا اتحادی ہے ،اُن کواب اسلام یاد آیا ،یہ لوگ اتنے سالوں کہاں تھے ، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ان چار سالوں میں عوام کیلئے کچھ بھی نہیں کیا ہے ،وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرکے عوام پر پٹرول بم گرادیا ہے ،نوازشریف نے ہمیشہ اپنے دور حکومت میں خیبرپختونخوا کو نظرانداز کیا ہے ،نوازشریف صرف پنجاب کو پاکستان کا حصہ سمجھتے ہیں ،اب سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل ہونے کے بعد اب اُنہیں خیبرپختونخوا کے عوام کی یاد آئی انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں عمران خان کی تبدیلی کہیں پر نظر نہیں آرہی ہے ،خیبرپختونخوا حکومت کا بلین ٹری منصوبہ کرپشن سے بھرا ہوا ہے ،اُن کے اپنے ہی وزیر نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک پر کرپشن کے الزامات لگائے جوکہ کرپشن کی واضح ثبوت ہے ،انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پاکستان پیلز پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرکے مرکز کے علاوہ چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی ۔