مردان ،تحفظ آل کونسلر اتحاد نے اپنے حقوق کیلئے 22فروری کو پشاور میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا

موجودہ حکومت نے بلدیاتی انتخابات سے پہلے جس بلدیاتی نظام کا وعدہ کیا تھا اور قانون میں کونسلروں کو جو اختیارات حاصل تھے الیکشن کے بعد وہ اختیارات کونسلروں کو حاصل نہیں ہیں، مقررین کا خطاب

پیر 19 فروری 2018 22:29

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 فروری2018ء) تحفظ آل کونسلر اتحاد نے اپنے لیے اختیارات کے حصول، کونسلروں کو ان کا اصل مقام دلانے، بلدیاتی آر ڈیننس کو اس کے اس کی اصل روح میں نافذ کرنے اور یونین کونسل کی سطح پر تحریک عدم اعتماد بحال کرنے کے لیے 22فروری کو پشاور میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا اس بات کا فیصلہ تحفظ آل کونسلر اتحادمردان عہدایداروں نے گجرات بخشالی مردان میں کونسلروںکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں مختلف یونین کونسلوں کے جوہر رحمان ،افتخار باچہ اور سید بخت شاہ باچہ کے علاوہ لا تعدادکونسلروںنے شرکت کی اجلاس سے آل تحفظ کونسلر اتحاد کے چیئرمین حاجی کفایت اللہ،صدر ڈاکٹر انور شیدصافی، جنرل سیکرٹری شاہد زمان اور دیگر نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بلدیاتی انتخابات سے پہلے جس بلدیاتی نظام کا وعدہ کیا تھا اور قانون میں کونسلروں کو جو اختیارات حاصل تھے الیکشن کے بعد وہ اختیارات کونسلروں کو حاصل نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ اپنے مسائل کے حل کے لیے 22فروری کو پشاور میں آل تحفظ کونسلر اتحاد کا عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ ہوگا جس میں صوبے کے تمام اضلاع کے کونسلرز شرکت کریں گے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبے کی سطح پر کونسلروں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع کرنے کیلئے مختلف اضلاع کے دورے شروع کردئیے ہیں ہمیں شبقدر چارسدہ کے کو نسلر صدر جہانزیب،صوابی کے واقف خان،نوشہرہ کے عمران زیب،جمشید،جان عالم، پشاور کے طارق،گلزار صدر شاہ اور شعیب کی حمایت حاصل ہیں۔