کچھ قوتوں نے طالبا ن سے مزاکرات کو کامیاب نہیں ہونے دیا آپریشن مسئلہ کا حل نہیں تھا

امریکہ افغانستان بھی مزاکرات کی میز پر آنے کو تیار ہیں ، ہم فاٹا کو کے پی کے میں ضم ہوتے دیکھنا چاہتے ہیںمگر مولانا فضل الرحمان حکومت کو بلیک میل کر رہے ہیں ، صوبائی امیر جے یو آئی (س) مولانا یوسف شاہ

پیر 19 فروری 2018 22:27

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 فروری2018ء) جمعیت علماء اسلام (س)کے صوبائی امیر طالبان مزاکرتی کمیٹی کے چیرمین مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ طالبا ن سے مزاکرات کو کچھ قوتوں نے کامیاب نہیں ہونے دیا آپریشن مسئلہ کا حل نہیں تھاامریکہ افغانستان بھی مزاکرات کی میز پر آنے کو تیار ہیں قائد مولانا سمیع الحق سے افغان سفیر سمیت امریکی سفیر نے بھی ملاقات کے دوران مزاکرات کی پیشکش کی تھی پاکستان کے اداروں کو بھی احساس ہو گیا ہے کہ مزاکرات بہتر حل ہے امریکہ اور افغانستان مولانا سمیع الحق سے کہ رہا ہے کہ باعزت راستہ تلاش کر یں انھوںنے کہا کہ ہم فاٹا کو کے پی کے میں ضم ہوتے دیکھنا چاہتے ہیںمگر مولانا فضل الرحمان حکومت کو بلیک میل کر رہے ہیں سرتاج عزیر کی سربراہی میں بنے والی کمیٹی نے بھی اپنی سفارشات میں کہا تھا کہ فاٹا کو خیبر پختوانخواہ میں ضم ہونا چائیے مولانا فضل الرحمان الگ صوبے کی ضد پر قائم ہیں انھوںنے کہا کہ ایم ایم اے کی بحالی نظریات کی نہیں ہے بلکہ حکومت اور اقتدار کے لیے ہے ہم اس کا حصہ نہیں بنے گیںہم نے پی ٹی آئی سے اتحاد کرکے سیٹ ایڈجسٹ کر لیں گیں مگر ایم ایم اے کا حصہ نہیں بنے گیں انھوںنے کہا کہ حکمران کرپشن میں لت پت ہیں ملک کو لوٹنے والوں کا احتساب بھی کریں گیں ملک میںجاری ناچ گانا سسٹم کو بھی ختم کردیں گیںانھوںنے کہا کہ عمران خان کی شادی سنت کے مطابق ہے اسلام میں چار شادیوں کی گنجائش ہے انھوںنے کہا کہ جماعت اسلامی ایک طرف ن لیگ سے ملی ہوئی ہے دوسری طرف پی ٹی آئی کی گود میں بیٹھی ہے لاہور میں چودہ سو ووٹ حاصل کیے اور پشاور میں چار ہزار ووٹ لینے والی جماعت ہے اگلے الیکشن میں میں سوچیں گے ہم کو کیا کرنا ہے ایم ایم اے کا اجلاس بلا کر ملتوی کر دیا ہے اقتدار کا نظریہ اتحاد کامیاب نہیں ہو سکتا ہے نظریات کا اتحاد ہونا کامیابی کی طرف لے کر جاتا ہے انھوںنے کہا کہ پاکستان کی حالت یہ ہے کہ افغانستان جیسا ملک پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ مستقبل میں الیکشن کے عمل کو صاف وشفاف بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیںہم نے پشاور میں شریعت کانفرس کا اعلان کر رکھا ہے جس کی دعوت عام کو ملک میں پھیلا رہے ہیں ہم نے ایم ایم اے کے سبق کو بند کر دیا ہے انھوںنے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کو ترغیب دے رہے ہیں کہ ناچ گانے کی سیات کو ختم کر دیں فاٹا کے قبائلی عمائدین کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جائے ان کی امنگوں کے مطابق فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے مولانا یوسف شاہ دیگر پارٹی عہیداران کارکنان کے ہمراہ ہری پور پریس کلب میں نومنتخب کابینہ کو مبار ک باد دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر صدر پریس کلب زاکر حسین تنولی جنرل سیکرٹری ملک فیصل اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :