پشاور کی تاریخ میں پہلی مر تبہ ضلعی حکومت کا نیشنل بک فائونڈیشن کی تعاون سے ا گلے ہفتے کتاب میلہ منعقد کرنے کا فیصلہ

پشاور کے 25 یونین کونسلز میں لائبریریاں قائم کی جائیگی ، ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کا اجلاس سے خطاب

پیر 19 فروری 2018 22:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 فروری2018ء) پشاور کی تاریخ میں پہلی مر تبہ ضلعی حکومت کا نیشنل بک فائونڈیشن کی تعاون سے ا گلے ہفتے کتاب میلہ منعقد کرنے کا فیصلہ‘ پشاور کے 25 یونین کونسلز میں لائبریریاں قائم کی جائیگی ‘ کتب بینی کی دم توڑتی ہوئی روایت کو دوبارہ زندہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی زیر صدارت کتب بینی کی جانب نوجوانوں کو راغب کرنے اور کتب بینی کی دم توڑتی ہوئی روایت کو دوبارہ زندہ کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہواجس میں نیشنل بک فائونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مراد علی ‘ ڈسٹرکٹ ممبرز گل افضل ‘ آفتاب احمد ‘ پی ایس او نصر ت اللہ اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں ضلع ناظم کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر مرادعلی نے کتب بینی کی جانب عوام کو راغب کرنے کی سلسلے میں اپنی کوششوں سے آگاہ کیا اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ نوجوانوں کو کتب بینی کی جانب دوربارہ راغب کرنے کیلئے دور رس اقدامات کئے جائینگے جس کیلئے ضلعی حکومت اگلے ہفتے کتاب میلہ منعقد کرے گی اور عوام کو کتب بینی کی طرف راغب کیاجائیگا اس کے علاوہ پشاور کے دیہی علاقوں کے 25 یونین کونسلز کے ہائی سکولز میں 25 لائبریریاں قائم کی جائیگی جس میں طلبہ کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ معلوماتی اور دینی کتب بھی مہیا ہوگی ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے تمام متعلقہ اداروں کو نیشنل بک فائونڈیشن سے بھر پور تعاون کے احکامات جاری کئے ضلع ناظم نے کتب بینی کو فروغ دینے کیلئے نیشنل بک فائونڈیشن اور ڈاکٹر مراد علی کی خدمات کوسراہا اور انہیں یقین دلایا کہ ضلعی حکومت کی جانب سے انکو بھر پور سرپرستی اور تعاون حاصل ہوگا -

متعلقہ عنوان :