پاکستان وسائل کے لحاظ سے دولت سے مالامال ملک ہے ، بہتر مینجمنٹ منصفانہ وسائل کی تقسیم کے ذریعے ملک کے مسائل حل کر سکتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ کہ ہم دنیا سے بھیک کی بجائے اصولوںپر سمجھوتہ کیے بغیر نوجوان طبقے پر مکمل اعتماد کر کے اپنے وسائل کو بروے کار لاتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکیں

امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق

پیر 19 فروری 2018 22:25

پاکستان وسائل کے لحاظ سے دولت سے مالامال ملک ہے ، بہتر مینجمنٹ منصفانہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 فروری2018ء) جماعت اسلامی کے امیر و سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ پاکستان وسائل کے لحاظ سے دولت سے مالامال ملک ہے۔ بہتر مینجمنٹ منصفانہ وسائل کی تقسیم کے ذریعے ملک کے مسائل حل کر سکتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ کہ ہم دنیا سے بھیک کی بجائے اصولوںپر سمجھوتہ کیے بغیر نوجوان طبقے پر مکمل اعتماد کر کے اپنے وسائل کو بروے کار لاتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکیں۔

انڈیا کبھی پاکستان کو ترقی کرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا۔

(جاری ہے)

اس وقت انڈیا ،امریکہ ، برطانیہ ، فرانس اپنے مفادات کی خاطر ایک ہو چکے ہیں جبکہ ہم اپنا قومی مفادات کو پس پشت ڈال چکے ہیں۔ وہ گذشتہ روز پارلیمنٹ کے باہرآئی این پی سے گفتگو کر رہے تھے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ پاکستان کو اپنے پا?ں پر کھڑا کرنا ہوگا اور اپنے اندرونی وسائل کو بروئے کار لانا ہوگا۔ تب جا کر آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے شنکجہ سے نکل سکتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاسعودی عرب اور ایران دونوں ممالک پاکستان کے دوست ہیں۔ سوچنا چاہیے کہ پاکستان کی نسبت کیوں ایران اور دبئی انڈیا کی طرف چلے گئے