Live Updates

پنجاب اسمبلی ‘ اراکین اسمبلی کو ’’چار چار شادیاں ‘‘کر نے کا مشورہ دینے پر اپوزیشن خواتین اراکین کا صوبائی وزیر ہارون سلطان کے خلاف ایوان میں شدید احتجاج

‘اپوزیشن رکن شیخ خر م نے خادم اعلی کو بھی مزید شادیاں کر نے کا مشورہ دیدیا ‘(ن) لیگ اراکین اسمبلی بھی عمران خان کی تیسری شادی پر تحر یک انصاف کے اراکین کو مبارکبادیں دیتے رہے ‘‘ پروفیسر ڈاکٹر تنظیم اکبر چیمہ کے قتل کے خلاف توجہ دلا? نوٹس سپیکر نے وزیر قانون کی عدم موجودگی پر جمعرات تک جواب طلب کرلیا‘ تحر یک انصاف کی خاتون رکن نبیلہ حاکم کی جانب سے کورم کی نشاندہی پر حکومت کورم پورا کرنے میں ناکام ہوگئی ‘ سپیکر نے اجلاس آج صبح دس بجے تک ملتوی کر دیا

پیر 19 فروری 2018 22:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 فروری2018ء) پنجاب اسمبلی میں اراکین اسمبلی کو ’’چار چار شادیاں ‘‘کر نے کا مشورہ دینے پر اپوزیشن خواتین اراکین کا صوبائی وزیر ہارون سلطان کے خلاف ایوان میں شدید احتجاج ‘اپوزیشن رکن شیخ خر م نے خادم اعلی کو بھی مزید شادیاں کر نے کا مشورہ دیدیا ‘(ن) لیگ اراکین اسمبلی بھی عمران خان کی تیسری شادی پر تحر یک انصاف کے اراکین کو مبارکبادیں دیتے رہے ‘ڈاکٹر نوشین حامد نے جی سی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر تنظیم اکبر چیمہ کے قتل کے خلاف توجہ دلا? نوٹس پڑھ دیا سپیکر نے وزیر قانون کی عدم موجودگی پر جمعرات تک جواب طلب کرلیاجبکہ تحر یک انصاف کی خاتون رکن نبیلہ حاکم کی جانب سے کورم کی نشاندہی پر حکومت کورم پورا کرنے میں ناکام ہوگئی جسکے بعد سپیکر نے اجلاس آج صبح دس بجے تک ملتوی کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس 50منٹ تاخیر سے سپیکر رانا محمود اقبال کی زیر صدارت شروع ہوااسمبلی کے ایجنڈے پر محکمہ ہا? سنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ ہیلتھ انجینئرنگ کے متعلق سوالات کے جواب صوبائی وزیر ہارون سلطان بخاری نے دیئیاجلاس شروع ہوتے ہی حکومتی رکن وحید گل نے تحر یک انصاف کو تیسری بھابی پر مبارک باد دیاجلاس وقت پر شروع ہونے کے باعث صوبائی وزیر ایوان میں پہنچ نہ سکے ان کی وجہ سے سپیکر کو دس منٹ کا وقفہ کرنا پڑھاوقفہ سوالات کے آغاز میں ہی ڈاکٹر نوشین حامد کے ضمنی سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہایہ انتہائی غیر سنجیدہ سوال ہے میں اس کا جواب نہیں دے سکتاسوال بھی عجیب ہوتے اور جواب بھی عجیب ہونگے جس پر اپوزیشن کی خواتین نے صوبائی وزیر کے رویے کیخلاف ہنگامہ شروع کردیابعد ازراں صوبائی وزیر اپوزیشن کی خواتین کو بار بار میری بہن کہتے رہے۔

فائزہ ملک نے کہا حکومتی وزیر کا خواتین کے ساتھ پہلے بھی ایسا ہی رویہ رہتا ہے جو انتہائی غیر سنجیدہ رویہ ہے ہم اس رویے کیخلاف احتجاج کرتی ہیں شنیلہ روتھ کے ضمنی سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا آپ کے لیڈر نے تیسری شادی کرلی ہے ہم مبارک باد دیتے ہیں ہم تو کہتا ہوں کہ تمام ممبران کو اب چار چار شادیاں کر لینی چاہیے جس پر پی ٹی آئی کے اراکین تیش میں آگئے شیخ خرم نے کہا آپ کے خادم اعلیٰ نے نے پہلے ہی تین شادیاں کی ہوئی ہیں ایک ایس پی کی بیوی کو طلاق دلوا کر شادی کی نصرت بی بی ،ہنی بی بی اور اب تہمینہ درانی کا نمبر چل رہا ہے وزیر اعلیٰ کو بھی چوتھی شادی کرلینی چاہیے وقفہ سوالا ت کے بعد سپیکر نے نبیلہ حاکم اور ڈاکٹر مراد راس کی تحریک التوائے کار کے ایک ہفتے میں جواب ظلب کرلیے جبکہ ڈاکٹر نوشین حامد نے جی سی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر تنظیم اکبر چیمہ کے قتل کے خلاف توجہ دلا? نوٹس پڑھ دیا سپیکر نے وزیر قانون کی عدم موجودگی پر جمعرات تک جواب طلب کرلیا۔

بعد ازراں پی ٹی آئی کی رکن نبیلہ حاکم علی کی جانب سے کومر کی نشاندہی کر دی گئی سپیکر نے پانچ منٹ کیلئے گھنٹیاں بجانے کا کہا پانچ منٹ بعد بھی حکومت کورم پورا کرنے میں ناکام رہی جس کے بعد سپیکر نے اجلاس آج صبح دس بجے تک ملتوی کردیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات