مودی دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے لیکن اس نے مکاری سے اپنی دہشت گردی کو پس پشت ڈال کر پلان کے تحت پاکستان کو نشانے پر رکھ لیا ہے،

ہم چین کے مشکور ہیں کہ انہوں نے پاکستان کے حق میں دوسروں کی نفی اور مخالفت کی پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹررحمان ملک

پیر 19 فروری 2018 22:19

مودی دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے لیکن اس نے مکاری سے اپنی دہشت گردی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 فروری2018ء) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹررحمان ملک نے کہا ہے کہ مودی دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے لیکن اس نے مکاری سے اپنی دہشت گردی کو پس پشت ڈال کر پلان کے تحت پاکستان کو نشانے پر رکھ لیا ہے۔ ہم چین کے مشکور ہیں کہ انہوں نے پاکستان کے حق میں دوسروں کی نفی اور مخالفت کی۔

(جاری ہے)

دنیا اس بات کو نہ بھولے کہ دہشت گردی کی خلاف سے سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دئیں ، جانئیں گنوائیں مال دولت گنوانے کے بدلے میں دنیا پاکستان وک کیا صلہ دے رہی ہے۔ ہم پر اس وقت 82ارب روپے کا قرضہ ہے۔ دنیا کو اس بات کا سب سے زیادہ دکھ اس بات کا ہے کہ پاکستان نے ڈومور کی بجائے نو مورکہا جبکہ پاکستان کا نیوکلیر بھی ان کی آنکھ میں کھٹکتا ہے۔