برطانیہ کا ٹی پی پی میں خیر مقدم کریں گے، آسٹریلوی وزیر خارجہ

پیر 19 فروری 2018 22:15

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 فروری2018ء) آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ نے کہا ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے بعد لندن حکومت نے اگرٹرانس پیسیفک پارٹنرشپ یا ٹی پی پی نامی علاقائی تجارتی معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی، تو آسٹریلیا اس کا خیر مقدم کرے گا۔

(جاری ہے)

جولی بشپ نے پیر کے روز لندن میں اپنے ایک خطاب کے دوران کہا کہ اگر برطانیہ کے اقتصادی حجم والی کوئی معیشت اس گیارہ ملکی تجارتی بلاک میں شامل ہونا چاہے، تو اسے خوش آمدید کہا جائے گا۔ قبل ازیں برطانوی وزیر تجارت لِیئم فوکس نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ فی الحال ایسا کہنا قبل از وقت ہو گا کہ آیا برطانیہ بریگزٹ کے بعد ٹرانس پیسیفک پارٹنرشپ میں شامل ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :