عراق میں داعشکا حکومت نواز ملیشیا کے قافلے پر خونریز حملہ،12افراد ہلاک ، 10 لاپتہ

پیر 19 فروری 2018 22:12

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 فروری2018ء) عراق میں داعش کے حکومت نواز ملیشیا کے قافلے پر خونریز حملے میں12افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 10ارکان لاپتہ ہیں۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق عراق میں حکومت نواز ملیشیا کے ایک قافلے پر داعش کے عسکریت پسندوں کے ایک خونریز حملے میں کم از کم بارہ افراد مارے گئے۔

(جاری ہے)

یہ حملہ اتوار کو رات گئے شمالی عراقی شہر کرکوک کے قریب پاپولر موبیلائزیشن فورسز یا پی ایم ایف کے ایک قافلے پر کیا گیا۔

پولیس اور پی ایم ایف کے کمانڈروں کے مطابق اس حملے کے بعد سے بغداد حکومت کی حامی اس ملیشیا کے کم از کم دس ارکان لاپتہ بھی ہیں۔ عراقی سکیورٹی فورسز کے اعلی ذرائع نے آج پیر کو بتایا کہ یہ حملہ شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ یا داعش کے ایسے جنگجوں نے کیا، جو عراقی پولیس کی وردیاں پہنے ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :