یوتھ پروگرام نوجوانوں کی مدد کیلئے مسلم لیگ(ن) کی ترجیحات کا عکاس ہے، وزیراعظم

پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو معاشرے کا مفید اثاثہ بنانا ہے، اس کے ذریعے نوجوان ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں حصہ ڈال سکیں گے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو یوتھ پروگرام پر بریفنگ، شاہد خاقان عباسی کا یوتھ پروگرام کی مجموعی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا، یوتھ پروگرام کے تحت وزیراعظم یوتھ بزنس قرضہ اسکیم، بلاسود قرضوں کی فراہمی، اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام، قرضہ واپسی اسکیم اور لیپ ٹاپ اسکیم کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا

پیر 19 فروری 2018 22:02

یوتھ پروگرام نوجوانوں کی مدد کیلئے مسلم لیگ(ن) کی ترجیحات کا عکاس ہے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 فروری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام 2013میں شروع کیا گیا،پروگرام نوجوانوں کی مدد کیلئے مسلم لیگ(ن) کی ترجیحات کا عکاس ہے، پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو معاشرے کا مفید اثاثہ بنانا ہے، پروگرام کے ذریعے نوجوان ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں حصہ ڈال سکیں گے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو یوتھ پروگرام پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یوتھ پروگرام کی مجموعی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا، بریفنگ میں وزیراعظم کو یوتھ پروگرام کے تحت وزیراعظم یوتھ بزنس قرضہ اسکیم، بلاسود قرضوں کی فراہمی، اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام، قرضہ واپسی اسکیم اور لیپ ٹاپ اسکیم کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا،۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے مختلف اجزا کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یوتھ پروگرام کا 2013میں آغاز کیا گیا جو کہ مسلم لیگ (ن) کی ترجیحات کا واضح عکاس ہے، اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں میں ہنر پیدا کرنا تھا کہ نوجوان معاشرے کی ترقی میں کردارادا کر سکیں اور ملک کی اقتصادی اور معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں، پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو معاشرے کا مفید اثاثہ بنانا ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو یوتھ پروگرام پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پروگرام سے مستفید ہونے والوں کی تعداد 11لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن لیلیٰ خان نے وزیراعظم کو مختلف اسکیموں میں کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام مسلم لیگ (ن) حکومت کا کامیاب اقدام ہے، پروگرام کی چھ اسکیموں سے مستفید ہونے والوں کی تعداد 11لاکھ سے بڑھ گئی ہے، وزیراعظم یوتھ کاروباری قرضہ اسکیم کے تحت 22ارب روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں،22ہزار ہنر مند اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو قرضے دیئے گئے، ملک میں کاروبار کے فروغ کیلئے مردوں اور خواتین کو قرضے دیئے گئے، قرضے حاصل کرنے والے کامیابی سے اپنا کاروبار چلا رہے ہیں، قرضے سے کاروبار چلانے والے دوسرے نوجوانوں کو بھی روزگار مہیا کررہے ہیں، قرضہ اسکیم میں 91فیصد شرح وصولی اس کی کامیابی کی عکاس ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک کے نادار طبقے کو بلاسود قرضے دیئے گئے ہیں،9لاکھ سے زائد افراد کو بلاسود قرضوں میں ساڑھی9ارب روپے دیئے گئے، قرضے حاصل کرنے والوں میں 64فیصد خواتین ہیں، سکیم کے تحت مجموعی طور پر قرضوں کی واپسی کی شرح 99فیصد ہے، بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والے 64ہزار سے زائد افراد نے کاروبار شروع کیا، یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ایک لاکھ بے روزگار نوجوانوں کو تربیت دی گئی، مزید ایک لاکھ نوجوان 2018کے آخر تک تربیت مکمل کرلیں گے۔

وزیراعظم قرضہ واپسی اسکیم کے تحت 2لاکھ 27ہزار یونیورسٹی طالب علم مستفید ہوئے، لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت یونیورسٹی کے ہونہار طالبعلموں کو 3لاکھ لیپ ٹاپ دیئے گئے،2018کے آخر تک مزید 2لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔ وزیراعظم یوتھ ٹریننگ اسکیم کے تحت 95ہزار انٹرن شپ دی گئیں، یہ انٹرن شپ 49ہزار900سرکاری اور نجی اداروں کیلئے دی گئیں۔