Live Updates

میٹرو اورنج ٹرین کا ڈراپ سین شہباز شریف کی شفافیت سوالیہ نشان بن چکی ہے،

عمران خان کی جدوجہد سے حکمر انوں کی نیدیں حرام کر پٹ حکمرانوں نے عوام کی زندگیاں اجیراں بنادی ہیں، صو بائی رہنمائ تحریک انصاف رانا جاوید عمر

پیر 19 فروری 2018 22:02

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے صو بائی رہنمائ رانا جاوید عمر نے کہا کہ میٹرو اورنج ٹرین کا ڈراپ سین شہباز شریف کی شفافیت سوالیہ نشان بن چکی ہے،عمران خان کی جدوجہد سے حکمر انوں کی نیدیں حرام کر پٹ حکمرانوں نے عوام کی زندگیاں اجیراں بنادی ہیں، اورنچلی سطح سے لیکر اوپر تک لوٹ مار ہورہی ہے صنعتی ملازموں کا استحصال صنعتی مالکان کر رہے ہیں، جبکہ غریب کو علاج معالجہ کی سہولیات میسر نہیں ،مہنگائی اور بے روز گاری سے تنگ افراد اپنے بچوں کے گلے کاٹ رہے ہیں، اس مہنگائی کے دور میں یو ٹیلٹی بلوں کے خوف نے راتوں کی نیدیں حرام کر رکھی ہی، ون خیالات کا اظہار سندر ایک تقریب میں پارٹی ورکروں اور میڈیا سے کررہے تھے ، ا نہوں نے مزید کہا کہ جس ملک میں پینے کے لئے عوام کو صاف شفاف پینے کا پانی میسر نہ ہو اس ملک کی ترقی کے دعویدار عوام کے جزبات سے کھیل رہے ہیں، عوام نمائندوں نے نے عوام گرانڈ کو دونو ں ہاتھوں سے لوٹا اور عوام کے مسائل جوں کے توں،قومی وسائل عوام کے لوٹ کر آف شور کمپنیاں بنانے والے عوام کے خیر خواہ نہیں،اور نہ ہی انکاعوام سے کوئی رشتہ ہے،پی ٹی آئی برسراقتدار آکر عوام کے بنیادی مسائل حل کر ئے گی،حلقہ161میں ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے والے کرپشن کی وجہ سے عوام کے مسائل حل نہیں ہوئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات