ایوان بالا میں ارکان پارلیمنٹ کو ہیلتھ کارڈ ز کے اجرا کابل پیش ،چیئرمین سینٹ نے مزید غور کیلئے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا

پیر 19 فروری 2018 21:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 فروری2018ء) سینیٹ میں ارکان پارلیمنٹ کو ہیلتھ کارڈ ز کے اجرا کابل پیش کردیا گیا، چیئرمین سینٹ نے بل کو مزید غور وحوض کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹی کوارسال کردیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو سینٹ اجلاس میں سینٹرستارہ ایاز نے اراکین پارلیمان (تنخواہوں اور الائونسز)ایکٹ 1974میں مزید ترمیم کرنے کا بل ( اراکین پارلیمان تنخواہیں اور الائونسزترمیمی بل 2018پیش کیا سینیٹر ستارہ ایاز نے کہاکہ سرکاری محکموں میں ملازمین کو ہیلتھ کارڈز جاری کیے گئے ہیں اسی طرح موجودہ ار اور ریٹائرڈ ارکان پارلیمنٹ کو بھی ہیلتھ کارڈ جاری کیے جائیں۔

حکومت کی جانب سے بل کی عدم مخالفت پر چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔اجلاس میں سینٹر فرحت اللہ بابر نے مخنث افراد کے حقوق کے تحفط کا بل 2018پر فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کی رپورٹ ایوان میں پیش کردی۔

متعلقہ عنوان :