صنعتی ترقی میں آجروں کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے، گورنر سندھ
سائوتھ ایشیا کے ایمپلائرز کی کانفرنس کا کراچی میں انعقاد یہاں کے امن و امان کی بہتری کا ثبوت ہے، افتتاحی اجلاس سے خطاب
پیر 19 فروری 2018 21:52
(جاری ہے)
گورنر سندھ نے مزید کہا کارپوریٹ پس منظر کے باعث انہیں سرمایہ کے تحفظ، درکار سیکیورٹی ، کاروبار کے لئے سہولیات ، تعاون اور مدد کی فراہمی اور اس ضمن میں حکومت کا کردار جسے عوامل کا بہ خوبی ادارک ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس فورم کے لئے جنوبی ایشیائی ممالک کے آجروں ، ڈچ ایمپلائرز کو آپریشن پروگرام اور عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں کی شرکت دراصل کراچی میں امن وامان کی بہتر صورتحال پر ان کے اعتماد کا اظہا ر ہے انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں شرکت کے لئے آنے والے غیر ملکی مندوبین اپنے قیام کے دوران کراچی کی سماجی ، ثقافتی سرگرمیوں کا از خود مشاہدہ کریں گے۔ گورنر سندھ نے شرکاء کو امن و امان ، توانائی بحران کے خاتمہ اور انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے نہایت مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اور ملک بھر میں خصوصاً سی پیک کے تحت بھاری سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کار تواتر سے پاکستان کا دورہ کرکے یہاں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال کے دوران انہیں اس کانفرنس کے بارے میں باقاعدگی سے آگاہ کیا جاتا رہا ہے اور انہیں امید ہے کہ یہ کانفرنس انتہائی کامیاب ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں غیر ملکی سرمایہ کار وں کی مسلسل آمد اور موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی کی رونقیں بحال کرنے کا کام خوش اسلوبی سے جاری ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شرکاہ یہاں سے خوشگوار یادیں اپنے ساتھ لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کانفرنس کے ضمن میں حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ ڈچ ایمپلائرز کو آپریشن پروگرام کے سینئر کنسلٹینٹ راجر کورس نے کہا کہ اس کانفرنس کا ایک تاریخی عمارت میں افتتاح بہت خوشی کی بات ہے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز شرکاہ نے کراچی میں مختلف مقامات کا دورہ بھی کیا جن میں مزار قائد، چرچ، مندر اور موہٹہ پیلس شامل تھے۔ انہوں نے گورنر سندھ کو جنوبی ایشیا ایمپلائرز فورم کے قیام کے اغراض و مقاصد سے بھی آگاہ کیا ، عالمی ادارہ محنت کے بیورو آف ایمپلائرز کی سینئر اسپیشلیسٹ رویندراپیئرس نے جنوبی ایشیا کے بارے میں مختلف اعداد و شمار بتائے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ محنت آجروں کی تنظیموں کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کرنے کے لئے کام کرر ہا ہے جن میں محنت کشوں کی نقل مکانی ، صنفی مساوات ، آجر نیلوں کی صلاحیتوں میں اضافہ اور عالمی ادارہ محنت کے قوانین پر عملدرآمد کے شعبہ شامل ہیں۔ عالمی ادارہ محنت کی نمائندہ میں انگرڈ کرسچین نے کہا کہ عالمی ادارہ محنت آجروں ، محنت کشوں اور حکومت کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتا ہے تاکہ مسائل کو ہر وقت حل کیا جاسکے ۔ انہوں نے کانفرنس کے شرکاء کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے کے صدر مجید عزیز نے کانفرنس کے انعقاد میں بھرپور تعاون پر گورنر سندھ کا شکریہ اد ا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا دارہ کراچی کی اہمیت اور یہاں سرمایہ کاری کے مواقعوں کو اجاگر کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کررہا ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا کی تمام آجر تنظیمیں قریبی تعاون پر متفق ہیں کیونکہ ان کے ذریعہ ممالک کے مابین خوشگوار تعلقات استوار کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے ٹریک ون، ٹریک ٹو کے بجائے ٹریک ای کے تصور کو زیادہ اجاگر کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ فیڈریشن کے نائب صدر ذکی احمد خان نے گورنر سندھ اور تمام مندوبین کا شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.