گورنر سندھ سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی الوداعی ملاقات

پیر 19 فروری 2018 21:52

گورنر سندھ سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی الوداعی ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین انتہائی قریبی برادرانہ تعلقات استوار ہیں جن کی بنیاد خلوص اور باہمی احترام پر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں تعینات انڈونیشین قونصل جنرل Dempo Awang Yuddie سے بات چیت کے دوران کیا۔ جنہوں نے گورنر سندھ سے الوداعی ملاقات کی۔

گورنر سندھ نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے تجارتی تعلقات میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی معیشت کی ترقی کا دارومدار تجارت کے فروغ میں مضمر ہوتا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ گزشتہ 5 سال کے دوران کراچی 2013 کے مقابلہ میں کہیں زیادہ بہتر اور پرسکون شہر بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی سیاسی، سماجی، معاشی، ثقافتی ، ادبی اور کھیلوں کی سرگرمیاں اس کی گواہ ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ اور صوبہ کے عوام کو مدد اور تعاون فراہم کرنے پر Dempo Awang کا شکریہ ادا کیا ۔ Dempo Awang نے کہ اپنی تعیناتی کے دوران انہیں بہت زیادہ تعاون ملا اور وہ خوشگوار یادیں لے کر وطن واپس جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :