چیئرمین نیب نے وزیر ہائوسنگ اکرم درانی کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال، پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹس کا نوٹس لے لیا

نیب کا کیپٹن صفدر کو گرفتار کرنے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو مسترد کئے جانے پر سپریم کورٹ سے اپیل کرنے کا فیصلہ

پیر 19 فروری 2018 21:52

چیئرمین نیب نے وزیر ہائوسنگ اکرم درانی کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم درانی کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال، مبینہ طور پر غیر قانونی پلاٹس کی الاٹمنٹس جو کہ پی ایچ اے فائونڈیشن کی زمین واقع کری روڈ سیکٹر I-12 اور سیکٹر I-16 میں اپنے مند پسند افراد کو الاٹ کئے جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا مبینہ طور پر نقصان پہنچانے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی احتساب بیورو نے کیپٹن صفدر کی ضمانت دینے کے احتساب عدالت اسلام آباد کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے معزز اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیپٹن صفدر کی ضمانت منسوخ کر کے انہیں گرفتار کرنے کی نیب کی درخواست کو مسترد کرنے کے فیصلے کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔