بھارتی بربریت کا سلسلہ جاری: بلا اشتعال فائرنگ سے 8سالہ بچہ جاں بحق

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 19 فروری 2018 19:38

بھارتی بربریت کا سلسلہ جاری: بلا اشتعال فائرنگ سے 8سالہ بچہ جاں بحق
سیالکوٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19فروری 2018ء) بھارتی بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے 8سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج مسلسل فائر بندی کے معاہدے کو پس پشت ڈال کر اور عالمی قوانین کی خلاف وارزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج تمام قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو بربریت کا نشانہ بنا رہی ہے ۔

گزشتہ دنوں بھارتی فوج کی جانب سے سکول وین پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی تھی ۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق بھارتی بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کئیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ بارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر چاجوٹ نامی گاوں کو بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے ۔بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں 8سالہ ایان شہید ہو چکا ہے۔