فاطمہ ثنائ شیخ نے فلم کے لئے اپنی بھنوئوں کو منڈوا لیا

پیر 19 فروری 2018 21:19

فاطمہ ثنائ  شیخ نے فلم کے لئے اپنی بھنوئوں کو منڈوا لیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) بالی وڈ اداکارہ فاطمہ ثنائ شیخ نے فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کے لئے اپنی بھنوئوں کو منڈوا لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’دنگل‘‘ کی اداکارہ فاطمہ ثنائ شیخ نے انسٹاگرام پر اداکار عامر خان اور کترینہ کیف کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کی بھنویں صاف ہیں۔ فلم کی کہانی 1983ئ میں فلپ میڈو ٹیلر کے ناول ’’کنفیشن آف اے ٹھگ‘‘ پر مبنی ہے۔ فلم کی عکسبندی ممبئی، مراکش اور تھائی لینڈ میں کی جا رہی ہے جبکہ فلم میں اداکار امیتابھ بچن، جیکی شروف اور ششانک اروڑا بھی شامل ہیں۔ فلم رواں سال 8 نومبر کو ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :