مختصر ویڈیو سے اسٹار بن جانے والی پریا پرکاش نے متعدد فلمو ں کی آفرز ٹھکرادی

پیر 19 فروری 2018 21:19

مختصر ویڈیو سے  اسٹار بن جانے والی پریا پرکاش نے متعدد فلمو ں کی آفرز ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) رواں ماہ 9 فروری کو ایک مختصر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عام اداکارہ سے اسٹار بن جانے والی ملائلم اداکارہ پریا پرکاش وریئر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں متعدد فلم انڈسٹریز کی جانب سے کئی فلموں میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی۔ پریا کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پریا پرکاش کے انسٹاگرام پر ایک ہی دن میں 6 لاکھ 30 ہزار فالؤرز بنے تھے، اور اب تک ان کے فالؤرز کی تعداد بڑھ کر 30 لاکھ 80 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

ان کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں وہ اپنے ساتھی اداکار کے ساتھ آنکھوں کے اشاروں کے ذریعے شرارتیں کرتے نظر آئی تھیں۔ان کے اسی گانے کے خلاف ریاست تلنگانہ کے مسلمانوں نے ان کے اور فلم کی ٹیم کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا رکھا ہے۔

(جاری ہے)

مسلمانوں کا مؤقف ہے کہ ان کے گانے کی شاعری سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔ویڈیو اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد جہاں پریا پرکاش ایک ہی دن میں اسٹار بن گئیں، وہیں انہوں نے گوگل سرچ پر تمام بڑی اداکاراؤں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

گزشتہ ہفتے وہ گوگل سرچ پر تلاش کی جانے والی پہلی شوبز شخصیت بنی تھیں، انہوں نے گوگل سرچ پر سنی لیونی جیسی اداکاراؤں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔تاہم اب انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں متعدد فلم انڈسٹریز کی جانب سے کئی فلموں میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی۔پریا پرکاش وریئر نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں بھارت کی متعدد فلم انڈسٹریز کی جانب سے فلموں میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی، تاہم وہ پیش کش کے باوجود فلموں میں کام نہیں کرسکتیں۔

متعلقہ عنوان :