بنوں،پراجیکٹ ڈائریکٹر ،اسسٹنٹ کمشنر بنوں شبیر خان کا بنوں ٹائون شپ کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

پیر 19 فروری 2018 21:30

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) پراجیکٹ ڈائریکٹر /اسسٹنٹ کمشنر بنوں شبیر خان نے بنوں ٹائون شپ کے عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنے کیلئے بنوں ٹائون شپ دفترمیں کھلی کچہری منعقد کی جس میں ٹائون شپ کے باشندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ٹائون شپ کے مکینوں نے شبیر خان کے سامنے اپنے مسائل بیان کردیئے جس پر کاروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بنوں شبیر خان نے موقع پر بی ڈی اے آفسران کو ہدایات جاری کردی انہوں نے کہا کہ ٹائون شپ کی صفائی پر ہم جنگی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں جبکہ نکا س آب ، بائونڈری وال اور ڈسٹ بن کے لگانے کیلئے پی سی ون تیار ہے اس کے علاوہ فیز ٹو میں بجلی کی بحالی کیلئے واپڈا کے ساتھ تمام تر امور مکمل کر دیئے گئے ہیں انہوں نے صفائی کے بارے میں کہا کہ ہم نے بی ڈی اے کے ملازمین کی ایک ایک ہفتے کی ڈیوٹی ایک ایک سیکٹر میں لگاتے ہیں اور دوسرے ہفتے میں دوسرے سیکٹر کی صفائی شروع کرتے ہیں ذاتی مفاد کیلئے لڑنے والے لوگ ہمارے خلاف اپنا رول ادا کرتے ہیں لیکن ہم عوام کی سہولت کیلئے دن رات کام کرتے رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :