کمشنر بنوں سید عبد الجبار شاہ کا گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول نمبر2میں سکول میں بننے والے ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ کے اجراء کا افتتاح

پیر 19 فروری 2018 21:30

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) کمشنر بنوں ڈویژن سید عبد الجبار شاہ اور ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول نمبر2میں سکول میں بننے والے ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ کے اجراء کا افتتاح کردیا ہے چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کی ہدایت پر نہم اور دہم جماعت کے طلباء و طالبات کیلئے سکول میں ہی ڈومیسائل بنائے جائیں گے تاکہ سکول سے فارغ ہونے کے بعد وہ دفتروں کے چکر نہ لگائیں بلکہ اپنی تمام تر توجہ صرف تعلیم کے حصول پر مرکوز رکھیں جس پر عمل در آمد کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ کو نئے ڈیزائن اور بہترین کاغذ پر پرنٹ کروایا اور اب تمام سکولوں کے نہم اور دہم طلباء و طالبات کو تعداد کے مطابق جاری کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :