Live Updates

ْعمران خان نوجوانوں کی امید، شادی کی بجائے انہیں سیاست پر توجہ دینی چاہیے

شادی پر انہیں مبارباد دیتے ہیں، دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں گھریلو سکون دے، عمران نے مثبت طرز فکر اپنایا ہوتا تو وہ آج مقبولیت کی بلندیوں پر ہوتے لیکن ان کی جماعت کا گراف بتدریج گر رہا ہے، عام انتخابات میں ہمارا مقابلہ تحریک انصاف سے ہوگا،انٹرویو

پیر 19 فروری 2018 21:30

ْعمران خان نوجوانوں کی امید، شادی کی بجائے انہیں سیاست پر توجہ دینی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) عمران خان نوجوانوں کی امید ہیں شادی کی بجائے انہیں سیاست پر توجہ دینی چاہیے‘ انہوں نے تدیلی کا نعرہ لگایا تھا جس کی وجہ سے نوجوانوں کی ایک خاطر خواہ تعداد ان کے گرد جمع ہوگئی تھی ‘ شادی کرنا ہر ایک کا نجی معاملہ ہوتا ہے ہمارا مذہب اس کی اجازت دیتا ہے۔ شادی پر انہیں مبارباد دیتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں گھریلو سکون دے۔

ان خایلات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی اور وزیر صحت سائرہ فضل تارڑ نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے غلط اقدامات کی وجہ سے لوگ ان سے مایوس ہوچکے ہیں۔ انہوں نے اگر مثبت طرز فکر اپنایا ہوتا تو وہ آج مقبولیت کی بلندیوں پر ہوتے لیکن ان کی جماعت کا گراف بتدریج گر رہا ہے۔

(جاری ہے)

عام انتخابات میں ہمارا مقابلہ تحریک انصاف سے ہوگا۔

یہ بہت بڑی افسوسناک بات ہے کہ ملک کے اندر نئی لیڈر شپ کا قحط پڑ گیا ہے اور جو لیڈر شپ موجود ہے وہ ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے میں لگے ہوئے ہیں پاکستان اس وقت گھمبیر مسائل میں ہے اور ہمیں ان مسائل سے نکلنے کیلئے راستہ تلاش کرنا ہوگا۔ انہوں نے کاہ کہ دعا گو ہیں کہ تحریک انصاف کے چیئرمین سیاست میں مثبت طرز فکر اپنالیں اور ملکی وقار کیلئے سیاست کریں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات