خارجہ پالیسی کی ناکامی، عرب ممالک کل پاکستان کی بجائے ہمارے ازلی دشمن کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا رہے ہیں‘سراج الحق

سعودی عرب اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ایران سے اپنے تعلقات خراب کرلیں عمران خان کو شادی پر مبارکباد، دعا کرتے ہیں ان کی زندگی میں ٹھہرائو آئے،میڈیا سے گفتگو

پیر 19 فروری 2018 21:26

خارجہ پالیسی کی ناکامی، عرب ممالک کل پاکستان کی بجائے ہمارے ازلی دشمن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے کہ عرب ممالک آج پاکستان کی بجائے ہمارے ازلی دشمن ہندوستان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا رہے ہیں‘ سعودی عرب اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ایران سے اپنے تعلقات خراب کرلیں‘ عمران خان کو شادی پر مبارکباد دیتے ہیں اور ساتھ دعا کرتے ہیں کہ ان کی زندگی میں ٹھہرائو آئے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب معاشرے کی قیاد ت کرنے والے اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھیں گے تو سماجی انصاف ممکن نہیں ہوسکے گا‘ ہمارے ملک میں قانون کی گرفت میں امیر نہیں آتے بلکہ غریب آتے ہیں‘ امیر قانون کو اپنی جیبوں میں لئے پھرتے ہیں۔ جب کہ غریب جیلو ں میں ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :