کراچی،وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس

اجلاس کا مقصد صوبے بھر کی نئی اور پرانی موٹر سائیکلوں میں ٹریکنگ ڈیوائسز کی تنصیب کے عمل کو حتمی شکل دینا تھا

پیر 19 فروری 2018 21:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا۔جس میں سیکرٹری داخلہ سندھ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکرٹری ایکسائزسندھ سمیت،سی پی ایل سی چیف،موٹر سائیکل مینو فیکچررایسوسی ایشن اور ٹریکنگ ڈیوائسزکمپنیوں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔اجلاس کا مقصد صوبے بھر کی نئی اور پرانی موٹر سائیکلوں میں ٹریکنگ ڈیوائسز کی تنصیب کے عمل جیسے اقدامات کو حتمی شکل دینا تھا۔

وزیر داخلہ سندھ کو اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گزشتہ نشتوں میں موٹر سائیکل مینو فیکچررایسوسی ایشن اور ٹریکنگ ڈیوائس کمپنیوں کے نمائندگان نے مفاد عامہ کے اس منصوبے میں اپنا بہترین اور مکمل تعاون شامل کرنے کی یقین دھانی کروائی تھی جبکہ دیگر متعلقہ محکمہ جات بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لئے رضامند ہیں وزیر داخلہ سندھ نے اس امر پر زور دیا کہ ٹریکنگ ڈیوائسز کی صوبے بھر کی موٹر سائیکلوں میں تنصیب کے عمل میں محکمہ داخلہ، ایکسائز اور ٹرانسپورٹ سندھ باہمی مشاورت سے اہنے وسائل بروئے کار لائیں تاکہ باقاعدہ طور پر قانون سازی اور اس کے اطلاق کے عمل کو یقینی جاسکے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ایکسائز کی جانب سے وزیر داخلہ سندھ کو یقین دھانی کروائی گئی کہ بلا کسی تاخیرموٹر سائیکلوں میں نمبر پلیٹوں کی تنصیب کو یقینی بنانے کے حوالے سے تشہیری اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔اس موقع پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے بھی باقاعدہ طور پر موٹر سائیکلوں میں معیاری نمبر پلیٹس کی تنصیب کے حوالے سے قانون میں ترمیم کی سمری وزیر اعلی سندھ کو بھیجنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔وزیر داخلہ سندھ نے بطورخاص عوام کی جان و مال کو محفوظ کرنے اور جرائم کو ختم کرنے کے لئے تمام دفتری کاروائیوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایات جاری کیں اور اس حوالے سے کسی بھی تاخیر یا سستی کو نا قابل برداشت قرار دیا۔#

متعلقہ عنوان :