Live Updates

وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی عمران خان کو شادی کی مبارکباد ، خوشیوں کی دعا

اللہ تعالیٰ عمران خان کو خوشیاں دے، ملک میں فن اور فنکار کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلوں پر من عن عملدرآمد کر رہے ہیں، مریم اورنگزیب ملک میں پہلی دفعہ جمہوری حکومتیں پانچ سال مدت پوری کر رہی ہیں، پاکستان انتخابات میں تاخیر کا تحمل نہیں ہو سکتا، میڈیا سے گفتگو

پیر 19 فروری 2018 21:22

وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی عمران خان کو شادی کی مبارکباد ، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو تیسری شادی کی مبارکباد اور خوشیوں کی دعا دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں پہلی دفعہ جمہوری حکومتیں پانچ سال مدت پوری کر رہی ہیں، پاکستان انتخابات میں تاخیر کا تحمل نہیں ہو سکتا، 2018ء میں انتخابات بروقت ہوئگے، پیر کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ 70سالا پاکستانی تاریخ میں جمہوری حکومتیں اپنی10سال مدت مکمل کر رہی ہیں، پاکستان میں جمہوریت کو تقویت مل رہی ہے، ہم سب نے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کردار ادا کرنا ہے، پاکستان میں جمہوریت پر بار بار شب خون مارا گیا، 2018ء میں بروقت الیکشن کرانا حکومت کے زمہ داری ہے، پاکستان انتخابات میں تاخیر کا متحمل نہیں ہو سکتا، کنٹینر سے روز نئی تاریخیں دی جاتی تھیں،ملک میں گزشتہ 35سال سے دہشتگردی دیمک کی کرح پھیلتی رہی، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ہم سب نے قربانیاں دے کر امن قائم کیا، کراچی کا امن ہو یا دہشتگردی کیخلاف جنگ اس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، مریم اورنگزیب نے عمران خان کو تیسری شادی کی مبارکباد ددیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ عمران خان کو خوشیاں دے، ملک میں فن اور فنکار کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلوں پر من ع عن عملدرآمد کر رہے ہیںِ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات