وفاقی حکومت نے بنوں اور لکی مروقت سمیت جنوبی اضلاع کی ترقی کے لئے اربوں روپے کی ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی، محمد اکرم خان درانی

آٹھ کلو میٹر دو رویہ سڑک منصوبہ ایک سال میں70کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا جس سے بنوں ڈیرہ روڈ پر ٹریفک کی روانی سہل بنانے کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹروں اور مسافروں کو سہولتیں میسر آئیں گی، وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات

پیر 19 فروری 2018 21:20

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات محمد اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بنوں اور لکی مروقت سمیت جنوبی اضلاع کی ترقی کے لئے اربوں روپے کی ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے جس سے یہ علاقے ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے سی پیک منصوبے سے لکی مروت اور بنوں میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا جبکہ بنوں لنک روڈ کے ساتھ انڈسٹریل اسٹیٹ کی تعمیر سے بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرائے نونگ میں نورنگ تا گنڈی چوک دو رویہ سڑک منصوبے کے افتتاح کے بعد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں وفاقی وزیر کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ آٹھ کلو میٹر دو رویہ سڑک منصوبہ ایک سال میں70کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا جس سے بنوں ڈیرہ روڈ پر ٹریفک کی روانی سہل بنانے کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹروں اور مسافروں کو سہولتیں میسر آئیں گی اس موقع پر ایم پی اے انور حیات خان، تحصیل ناظم مولانا اعزاز اللہ، جے یو آئی کے مقامی قائدین مولانا سمیع اللہ مجاہد، مفتی ضیاء اللہ ، مولانا بشیر احمد حقانی اور قاری رحمت اللہ بھی موجود تھے وفاقی وزیر اکرم درانی نے صوبائی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے دورہ لکی مروت کے دوران عوام کے سامنے کئے گئے اعلانات میں کسی ایک کو بھی عملی جامہ نہیں پہنایا ان کی نظر میں جنوبی اضلاع کے عوام انسان نہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی حکومت نے گذشتہ پانچ سال کے دوران ان پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا اکرم درانی نے کہا کہ باران ڈیم کی ریزنگ اور کرم تنگی ڈیم جیسے منصوبے جے یو آئی کی کوششوں کے مرہون منت ہیں اگلے مہینے کوہاٹ تا گنڈی چوک ایکسپریس وے منصوبے پر بھی کام شروع کردیا جائے گا جے یو آئی پسماندہ علاقوں کی ترقی اور عوام کی بے لوث خدمت اور خوشحالی پر یقین رکھتی ہے جوآئندہ الیکشن میں تبدیلی اور ٹیوب ویل و ٹرانسفارمروں کی تنصیب کی سیاست کو دفن کردے گی انہوں نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو جھوٹوں کا چیمپین قرار دیتے ہوئے کہا کہ کل تک وہ تیسری شادی سے انکاری تھے لیکن آج ان کی شادی حقیقت بن کر سب کے سامنے ہے ان کی پوری سیاست جھوٹ سے عبارت ہے انہوں نے عوام بالخصوص نوجوانوں کو ہمیشہ تبدیلی کے جھوٹے نعرے پر ورغلایا لیکن خیبر پختونخوا کے عوام دیکھ چکے کہ ان کی پارٹی کی حکومت تبدیلی لانا تو کجا، عوام کی زندگیاں اجیرن کرچکی انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل نے پہلے بھی صوبے کے عوام کی خدمت کی ہے اور آنے والے الیکشن میں ایک بار پھر برسرا قتدار آکر خدمت اور ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر عوام کے سامنے سرخرو ہوگی

متعلقہ عنوان :