کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے 2017ء کے بیسٹ پرفارمر ایوارڈز کی فہرست جاری کر دی

پیر 19 فروری 2018 21:06

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے 2017ء کے بیسٹ پرفارمر ایوارڈز کی فہرست جاری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے 2017ء کے بیسٹ پرفارمر ایوارڈز کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں پاکستانی کرکٹر فخر زمان اور محمد عامر کی پرفارمنس کو 2017کی ون ڈے کرکٹ کی بہترین کارکردگی قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

کرک انفو کی جانب سے جاری ہونیوالی تفصیلات کے مطابق پاکستانی اوپنر فخر زمان نے ون ڈے میں بہترین بلے باز ہونیکا اعزاز حاصل کیا، فخر زمان کی بھارت کیخلاف 114رنز کی پرفارمنس کو سال کی بہترین بیٹنگ اننگ قرار دیا گیا جنہیں بھارتی بلے بازوں روہت شرما، کیدر جادیو اور نیوزی لینڈ کے، مارٹن گپٹل پر ترجیح دی گئی۔

فاسٹ باولر محمد عامر کی بھارت کیخلاف طوفانی باولنگ کو2017ون ڈے کرکٹ کی بہترین باولنگ قرار دی گئی، ٓآ ئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں دونوں کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ فہرست کے مطابق آسٹریلیا کے اسٹیو سمتھ اور ناتھن لیون نے بہترین ٹیسٹ بیٹنگ اور باولنگ پرفارمنس کا ایوارڈ جیتا جبکہ انگلینڈ وویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیدر نائٹ کے نام کیپٹن آف دی ائیر کا ایوارڈ رہا، خاتون کپتان کو ویرات کوہلی، سرفراز احمد اور اسٹیو سمتھ پر ترجیح دی گئی

متعلقہ عنوان :