کامن ویلتھ گیمز اور ایشین ٹیم چیمپین شپ کیلئے قومی سکواش ٹیم کا اعلان

کامن ویلتھ گیمز کے سکواڈ میں شامل رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی بہن ماریہ طور نے ایشین ٹیم سکواش چیمپین شپ کھیلنے سے انکار کر دیا

پیر 19 فروری 2018 21:06

کامن ویلتھ گیمز اور ایشین ٹیم چیمپین شپ کیلئے قومی سکواش ٹیم کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) پاکستان سکواش فیڈریشن نے کامن ویلتھ گیمز اور ایشین ٹیم چیمپین شپ کیلئے قومی سکواش ٹیم کا اعلان کر دیا، کامن ویلتھ گیمز کے سکواڈ میں شامل رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی بہن ماریہ طور نے ایشین ٹیم سکواش چیمپین شپ کھیلنے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز 4اپریل سے آسٹریلیا اور ایشین ٹیم سکواش چیمپین شپ 21مارچ سے کوریا میں کھیلی جانی ہے کی تیاریوں کیلئے پاکستان سکواش فیڈریشن نے ٹرائلز کا عمل مکمل ہونے کے بعد دونوں انٹرنیشنل ایونتس کیلئے قومی اسکواڈ کا حتمی شکل دی جس کے مطابق اپریل میں آسٹریلیا میں کھیلی جانیوالی کامن ویلتھ گیمز کیلئے چار رکنی ٹیم میں دو مرد اور دو خواتین پلیئز شامل ہیں جن میں فرحان زمان، طیب اسلم، ماریہ طور اور مدینہ ظفر کے نام شامل ہیں، سکواش فیڈریشن نے 21مارچ سے کوریا میں کھیلی جانیوالی ایشین ٹیم سکواش چیمپین شپ کیلئے بھی 8رکنی ٹیم کے ناموں کی منظوری دی جس میں مینز ٹیم میں فرحان زمان، طیب اسلم، عماد فرید، عاصم خان جبکہ وویمنز ٹیم میں مدینہ ظفر، سعدیہ گل، فائزہ ظفر، رفعت خان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایشین چیمپین شپ کی ٹیم میں ماریہ طور نے فٹنس کا بہانہ بنا کر شمولیت اختیار نہیں کی اور سکواش فیڈریشن کو آگاہ کیا ہے کہ وہ صرف کامن ویلتھ گیمز میں ہی پاکستان کا جھنڈا لہرانے کی خواہشمند ہی