سعودی عرب میں غیر ملکی خاتون سے اجتماعی زیادتی

پیر 19 فروری 2018 21:02

سعودی عرب میں غیر ملکی خاتون سے اجتماعی زیادتی
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) سعودی عرب میں 30 سالہ غیر ملکی خاتون کے ساتھ 4 ملزمان کی اجتماعی زیادتی کے بعد پولیس نے چاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مکہ معظمہ میں 2 ملزمان شاہراہ المنصور سے 30 سالہ خاتون کو اس کی چھوٹی بہن کے ساتھ اغوا کرکے الشمیسی میں واقعے ایک مکان میں لے گئے جہاں دو مزید ملزمان موجود تھے، چاروں نے خاتون کی عریاں تصاویر اور ویڈیوز بنائیں اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان نے خاتون کو دھمکی دی کہ اگر اس نے واقعے کے بارے میں پولیس کو بتایا تو اس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلادی جائیں گی۔

مجرمان زیاتی کے بعد لڑکی کو مچھلی منڈی کے عقب میں پھینک کر چلے گئے۔پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی کارروائی شروع کردی، چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز برآمد کرلی گئی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زیادتی کا شکار خاتون کا تعلق میانمار سے تھا جب کہ زیادتی کرنے والے ملزمان بھی اسی کے ہم وطن ہیں۔

متعلقہ عنوان :