بھارت کی آبی جارحیت جاری ،راوی اور چناب کے بعد دریائے جہلم کا پانی چوری کرلیا

منگلا ڈیم میں پانی کا زخیرہ صرف 3 لاکھ ایکڑ فٹ جبکہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 36 فٹ رہ گئی

پیر 19 فروری 2018 20:59

بھارت کی آبی جارحیت جاری ،راوی اور چناب کے بعد دریائے جہلم کا پانی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) حکومت سیاسی مخالفین کو جواب دینے میں مصروف ہے جبکہ بھارت کی پاکستان کے خلاف آبی جارحیت مسلسل جاری ہے اور اس نے راوی اور چناب کے بعد دریائے جہلم سے بھی پاکستان کا پانی چوری کرنا شروع کردیا ہے جبکہ دوسری طرف منگلا اور تربیلا ڈیموں میں پانی کی سطح مسلسل کم ہو رہی ہے اور آیندہ دس دنوں مین دونوں ڈیڈ لیول پر آجائیں گے مگر اس تمام تر صورتحال کے باوجود انڈس ریور سسٹم۔

اتھارٹی اور انڈس واٹر کمشنر نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈس واٹر کمیشن کے سوئے رہنے کی وجہ سے۔بھارت نے دریائے جہلم کا پانی بھی چوری کرلیا۔بھارت نے دریائے جہلم کا پانی کشن گنگا میں بھرنا شروع کردیا ہے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دریائے جہلم تقریبا خشک ہونے کے قریب ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق بھارت نے دریائے جہلم کا پانی کشن گنگا میں بھرنا شروع کردیاہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف دس دن کا رہ گیاہے۔ دونوں بڑے ڈیم مارچ کے پہلے ہفتے میں خالی ہونے کا خدشہ ہے۔منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کا بہاؤ صرف 19 سو کیوسک رہ گیا ہے۔منگلا ڈیم میں پانی کا زخیرہ صرف 3 لاکھ ایکڑ فٹ ہے جبکہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 36 فٹ رہ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :