Live Updates

شاہد آفریدی کی عمران خان کو تیسری شادی پر مبارکباد

آپ کیلئے اور بھابھی کیلئے نیک خواہشات، اللہ آپ دونوں پر اپنا کرم کرے اور آپ کو خوشیاں عطا فرمائے، آفریدی

پیر 19 فروری 2018 20:59

شاہد آفریدی کی عمران خان کو تیسری شادی پر مبارکباد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو شادی پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ آپ کو شادی کی مبارکباد، آپ کیلئے اور بھابھی کیلئے نیک خواہشات، اللہ آپ دونوں پر اپنا کرم کرے اور آپ کو خوشیاں عطا فرمائے۔ واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ روز بشری بی بی سے تیسری شادی کی، اس سے قبل انہوں نے ریحام خان سے شادی کی جو محض9مہینے چل سکی جبکہ انہوں نے پہلی شادی1995میں جمائما خان سے کی تھی جس سے ان کے دو بیٹے قاسم خان اور سلیمان خان ہیں۔۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات