جاپان کی اسپیڈ اسکیٹر نے سرمائی اولمپک میں تاریخ رقم کر دی

کچھ کھلاڑی اپنا بیلنس برقرار رکھنے میں ناکام ،یوکرائن کے اولکسیند ابرامنکونے طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا

پیر 19 فروری 2018 22:05

جاپان کی اسپیڈ اسکیٹر نے سرمائی اولمپک میں تاریخ رقم کر دی
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) جاپان کی اسپیڈ اسکیٹر نے سرمائی اولمپک میں تاریخ رقم کر دی ،نائو کودیرا نے 500میٹر اسپیڈ اسکیٹنگ کا گولڈ میڈل ریکارڈ ٹائم میں اپنے نام کیا، ساتھ ہی وہ اسکیٹنگ کے انفرادی مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے والی پہلی جاپانی خاتون بھی بن گئیں، یوکرین کے اولکسیندر ابرامنکو نے فری اسٹائل اسکینگ میں پہلا طلائی تمغہ جیت لیا ۔

جنوبی کوریا میں جاری ونٹر اولمپکس کے ویمنز کے اسپیڈ اسکیٹنگ میں نیا ریکارڈ بن گیا۔جاپان کی نائو کودیرا نے ریکارڈ36 اعشاریہ نو چار سکینڈز میں طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا، وہ جاپان کیلئے اسکیٹنگ کے انفرادی مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے والی پہلی خاتون بھی بن گئیں۔بائی تھلون کے 15 کلومیٹر ماس اسٹارٹ مقابلے میں فرانس اور جرمنی کے ایتھلیٹس کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہواجس میں فرانس کے مارٹن نے ایک لمحے کے فرق سے گولڈ میڈل جیت لیا۔

(جاری ہے)

مینز فری اسٹائل اسکیئنگ کے ایرئیل ایونٹ میں ایتھلیٹس نے دلکش کرتب دکھائے ،کچھ کھلاڑی اپنا بیلنس برقرار رکھنے میں ناکام بھی رہے لیکن یوکرائن کے اولکسیند ابرامنکونے طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔میڈلز ٹیبل پر ناروے نے جرمنی سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے ، جس نے نو گولڈ سمیت 26 میڈلز جیت لیے ہیں ، جرمنی کے نوگولڈ سمیت 18 میڈلز ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :