فیصل آباد، فیصل آباد سے دبئی جانیوالی شاہین ایئر لائن کی پروازیں تاخیر کا شکار

پیر 19 فروری 2018 22:05

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) فیصل آباد سے دبئی جانیوالی شاہین ایئر لائن کی پروازیں تاخیر کا شکار ،مسافر ایئر پورٹ پر رل گئے ،بار بار شکایات کے باوجود شنوائی نہ ہوسکی ،ایئر لائن انتظامیہ کا مسافروں کو معلومات دینے سے بھی انکار،آن لائن کے مطابق فیصل آباد سے دبئی جانیوالی شاہین ایئر لائن کی پروازیں گزشتہ دو روز سے مسلسل کئی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ایئر پورٹ پر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ ایئر پورٹ پر خوار ہو رہے ہیں ،ایئر لائن انتظامیہ نہ تو مسافروں کی شکایات پر کان دھر رہی ہے اور نہ ہی ان کی شکایات کا ازالہ کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کی خواری بڑھتی جارہی ہے ،مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایئر لائن انتظامیہ فوری طور پر مسئلہ حل کرے ۔

متعلقہ عنوان :