چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا شیر زمان کو توہین عدالت کے معاملے پر تحریری جواب داخل کرنے کا حکم

پیر 19 فروری 2018 22:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس یارو علی کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے ہائیکورٹ بار ملتان بنچ کے صدر شیر زمان کو توہین عدالت کے معاملے پر تحریری جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔ شیر زمان قریشی نے فل بنچ کے سامنے واضح کیا کہ وہ عدلیہ کی توہین کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

تو ہائیکورٹ بار ملتان بنچ کے صدر شیرزمان عدالت میں پیش ہو گئے اور یہ موقف اختیار کیا کہ وہ عدالتوں کا مکمل احترام کرتے ہیں اور عدلیہ کی توہین کا تصور بھی نہیں کر سکتا ۔

شیرزمان قریشی نے فل بنچ کو یقین دہانی کرائی کہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ نہیں ہو گا۔ لاہور ہائیکورٹ کے پانچ رکنی فل بنچ نے شیرزمان کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت پر تحریری جواب عدالت میں پیش کریں۔