چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے گردہ سکینڈل میں ملوث جنرل ہسپتال کے اسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فواد کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

پیر 19 فروری 2018 22:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس یاور علی نے گردہ سکینڈل میں ملوث جنرل ہسپتال کے اسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فواد کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔ جس میں درخواست گزار نے ضمانت پر رہائی کی استدعا کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ان کے موکل کو بلاجواز جیل میں رکھا گیا ہے جس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اس لیے درخواست ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دیا جائے۔ سرکاری وکیل نے درخواست ضمانت کی مخالفت کی اور بتایا کہ کہ درخواست گزار ڈاکٹر فواد گردہ سکینڈل کا مرکزی کردار گردوں کی پیوندکاری کی بھاری رقم وصول کرتا تھا اور ملزم نے پیسوں کے لین دین کیلئے بے نامی اکائونٹس کا استعمال کیا تھا۔ ہائیکورٹ نے فریقین دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت مسترد کر دی۔