لاہور ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کے آٹومیٹک اسلحہ لائسنس رکھنے والے شہریوں کے لائسنس منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

پیر 19 فروری 2018 22:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے وزارت داخلہ کے آٹومیٹک اسلحہ لائسنس رکھنے والے شہریوں کے لائسنس منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا ۔جس میں وزارت داخلہ کی جانب سے آٹومیٹک اسلحہ کے لائسنس منسوخ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے ذاتی تحفظ کیلئے آٹومیٹک اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیئے ہیں جس کا کوئی جواز نہیں ہے۔

درخواست میں یہ نشاندہی بھی کی گئی کہ وزارت داخلہ نے اسلحہ ہولڈرز کا موقف سنے بغیر لائسنس منسوخ کر دیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ وزارت داخلہ کی جانب سے شہریوں کو سیمی آٹومیٹک یا مینول اسلحہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے اور وزارت داخلہ کی جانب سے اسلحہ منسوخی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔