وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جنرل نشست کیلئے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے،

ٹیکنو کریٹس کی نشست پر سینٹ کا الیکشن لڑیں گے

پیر 19 فروری 2018 20:56

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جنرل نشست کیلئے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینٹ میں لاہور کی بارہ نشستوں پر جنرل نشست پر الیکشن لڑنے کیلئے جمع کروائے جانے والے کاغذات نامزدگی کو واپس لے لیا ہے جس کے بعد اسحاق ڈار اب صرف ٹیکنو کریٹس کی نشست پر سینٹ کا الیکشن لڑیں گے جبکہ دوسری طرف اظہر صدیق نامی ایڈووکیٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے چار امیدوار وں کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیاہے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے سینٹ کے جن امیدواروں کے منظور شدہ کاغذات نامزدگی کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے ان میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،وزیراعظم شاہد خان عباسی کی ہمشیرہ سعدیہ عباسی نزہت صادق اور حافظ عبدالکریم شاہل ہیں۔

متعلقہ عنوان :