نیب عدالت نے ملزم حاجی عبدالقیوم کو مزید پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب لاہور کے حوالے کر دیا

پیر 19 فروری 2018 20:56

نیب عدالت نے ملزم حاجی عبدالقیوم کو مزید پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) نیب عدالت نے ایل ڈی اے میں جعلی فائلیں تیار کرنے کے الزام میں ملوث ایک ملزم حاجی عبدالقیوم کو مزید پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب لاہور کے حوالے کر دیا ہے بتایاگیا ہے کہ ملزم حاجی عبدالقیوم کو نیب لاہور نے پہلے سے جاری کردہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا تھا اور عدالت سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ملزم حاجی عبدالقیوم پر ایل ڈی اے کی جعلی فائلیں تیار کر کے پلاٹوں کو خورد برد کرنے کا الزام عائد ہے۔

متعلقہ عنوان :