لاہور ہائیکورٹ نے گردہ سکینڈل کیس میں جنرل ہسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فواد کی درخواست ضمانت خارج کر دی

پیر 19 فروری 2018 20:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد یاور علی نے گردہ سکینڈل کیس میں جنرل ہسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فواد کی درخواست ضمانت کی سماعت کرتے ہوئے درخواست ضمانت خارج کر دی ہے ملزم کی جانب سے دائرکرد ہ درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیاگیا تھا کہ ای ایم ای سکیم میں غیر قانونی پیوند کاری کا مقدمہ درج کیاگیا ملزم بے قصور ہے عرصہ دراز سے جیل میں ہے اس لئے عدالت عالیہ ملزم کی درخواست ضمانت منظورکرے عدالت میں ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ کے ڈائریکٹر لیگل عمران احمد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ملزم پر الزام عائد ہے کہ اس نے ایک ڈاکٹر کے ہمراہ ناہید اختر اور محمد عامر نامی شہریوں کے گردوں کی پیوند کاری کی تھی۔