بینظیر بھٹو کے قتل کیس میں بری کالعدم تنظیم کے 5 ارکان کی نظر بندی میں 60 دنوں کی توسیع کر دی

پیر 19 فروری 2018 20:49

بینظیر بھٹو کے قتل کیس میں بری کالعدم تنظیم کے 5 ارکان کی نظر بندی میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی ریویو بورڈ نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے قتل کیس میں بری ہونے والے کالعدم تنظیم کے 5 ارکان کی نظر بندی میں 60 دنوں کی توسیع کر دی۔ کالعدم تنظیم کے پانچوں ارکان کو سخت سکیورٹی میں ریویو بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں تین رکنی ریویو کے سامنے بینظیر بھٹو قتل کیس بری ہونے والے پانچواں افراد کو پیش کیا گیا اور پنجاب حکومت نے ان کی نظر بندی میں توسیع کی استدعا کی گئی۔

(جاری ہے)

بند کمرے کی کارروائی میں پنجاب حکومت نے دستاویزات اور معلومات پیش کیں اور بتایا کہ ان پانچ افراد کی نظر بندی میں توسیع کیوں ضروری ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے ججز پر مشتمل ریویو نے تمام دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد کالعدم تنظیم کے پانچویں ارکان کی نظر بندی میں 60 دنوں کی توسیع کر دی۔ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے شیر زمان، اعتزاز شاہ، عبدالرشید، حسنین گل اور انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 17 اگست 2017 کو بینظر بھٹو کیس سے بری کر دیا تھا جس پر پنجاب حکومت نے 3 ایم پی او کے تحت نظر بندی کے احکامات جاری کئے اور نظر بندی ختم ہونے پر لاہور ہائیکورٹ کے ریویو بورڈ نے 28 نومبر 90 دنوں کی توسیع کی تھی۔

متعلقہ عنوان :