افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام ،حملہ آور ہلاک

فاٹا میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے دہشت گرد سے اسلحہ اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کر لئے

پیر 19 فروری 2018 20:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) آپریشن رد الفساد پورے ملک میں کامیابی سے جاری ہے اور پیر کو سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردوں کی حملے کی کوشش ناکام بنادی او ر دو خود کش حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ، ان کے قبضے سے اسلحہ و اورافغانستان میں استعمال ہونے والے مواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے ترجمان پاک فوج کے مطابق اپریشن ردالفسادکے تحت ملک کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

سکیورٹی فورسز نے کے پی اور فاٹا میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ سکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں آپریشن کے دوران 2 خودکش حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں دہشتگردافغانستان سیباجوڑایجنسی میں داخل ہوئیتھے۔دونوں دہشتگردوں کومیناکے علاقے کاغہ میں روکاگیا۔دونوں دہشتگردفرارہونیکی کوشش کررہیتھے۔کاروائی کے دوران مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری کھیپ بھی برآمد کر لی گئی۔برآمد اسلحہ میں خودکش جیکٹس، تیار آئی ای ڈی اور آنٹی ٹینک مائینز شامل ہیں۔۔