پاکستان اور ملایشیا کے درمیان دو طرفہ دفاعی و فوجی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

رائل ملائیشین نیوی کے چیف ایڈمرل کا دورہ ہیڈ کوارٹر ز نیول کا دورہ ،پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات

پیر 19 فروری 2018 20:49

پاکستان اور ملایشیا کے درمیان دو طرفہ دفاعی و فوجی تعاون کو مزید مستحکم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) پاکستان اور ملایشیانے دو طرفہ دفاعی و فوجی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ دونوں ممالک کی بحریہ کے درمیان تعلقات کو بھی مضبوط کیا جائے گا ۔ ترجمان بحریہ کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے رائل ملائیشین نیوی کے چیف ایڈمرل تان سری احمد قمرالزمان حاجی احمد بدرالدین نے پیر کو نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے رائل ملائیشین نیول چیف کا استقبال کیا پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔

رائل ملائیشین نیوی کے چیف نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات اور پیشہ ورانہ ا مورپرتبادلہ خیال کیا جبکہ مہمان نے نیول ہیڈ کواٹر میں یادگار شہدا ء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

(جاری ہے)

بعدازاں ایوانِ صدر میں منعقدہ پ ر وقار تقریب کے دوران رائل ملائشین نیوی کے چیف کونشانِ امتیاز (ملٹری) کی تفویض کیا گیا صدر ِ پاکستان ممنون حسین نے ایڈمرل کو پاکستان کا اعلی ترین عسکری اعزاز نشانِ امتیاز(ملٹری) تفویض کیا۔ انھیں یہ اعزازبالخصوص پاکستان اورملیشیاکی بحری افواج کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اعتراف میں دیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رائل ملائیشین نیول چیف اپنے حالیہ دورے کے دوران لاہور اور کراچی میں نیول فیلڈ کمانڈز سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :