اداکار عدنان صدیقی دوبارہ بالی ووڈ کی فلم میں کام کرینگے

پیر 19 فروری 2018 20:49

اداکار عدنان صدیقی دوبارہ بالی ووڈ کی فلم میں کام کرینگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) اداکار عدنان صدیقی دوبارہ بالی ووڈ کی فلم میں کام کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق عدنان صدیقی اور سجل علی نے گزشتہ سال بالی ووڈ میں اداکارہ سری دیوی کے ساتھ فلم مام میں اداکاری کی تھی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب دوبارہ عدنان صدیقی کو بالی ووڈ کی فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے اور وہ فلم میں حصہ لینے بھارت جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق سجل علی کو بھی فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے تاہم اسکی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی۔۔

متعلقہ عنوان :