پی ایس ایل کے آغاز میں تین روز باقی، تاہم فاسٹ باولر حسن علی تاحال مشکلات کا شکار

پیر 19 فروری 2018 20:43

پی ایس ایل کے آغاز میں تین روز باقی، تاہم فاسٹ باولر حسن علی تاحال مشکلات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرحسن علی کوپاکستان سپر لیگ کے کم میچز کھیلنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے حسن علی کو یہ مشورہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی حکام نے دیا۔ذرائع نے بتایا کہ دبئی روانگی سے پہلے حسن علی نے ایک ہفتہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں گزارا ،جہاں ان کا ری حیب کے عمل کے ساتھ فٹنس کا مکمل جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ، فزیو اور کوچز سب اس بات پر متفق ہیں حسن علی کی جسمانی ساخت ایسی ہے کہ انہیں اکثر انجریز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ،اس لیے کیریئر کو طویل کرنے کیلئے انہیں خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ، انہیں گروپ ٹریننگ کے بجائے مخصوص ٹریننگ پر زیادہ توجہ دینی چاہیے ،یہی وجہ ہے کہ این سی اے حکام نے یہ مشورہ دیا ہے کہ حسن علی کو ابھی آرام کرنا چاہیے ،اگر ضرورت ہو تب ہی وہ پی ایس ایل کے میچز میں شرکت کریں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حسن علی کوپہلے ہی پی ایس ایل کیابتدائی میچز سے باہر رکھا گیا ہے ،ان کا مسئلہ صرف ٹخنے کا نہیں مزید مسائل سے بھی دوچار ہیں۔واضح رہے کہ حسن علی دورہ نیوزی لینڈ کے دوران آخری ٹی ٹوئنٹی سے قبل زخمی ہوگئے تھے اور اب تک مکمل فٹ نہیں ہوسکے جس کی وجہ سے وہ پاکستان سپر لیگ کے تین سے چار میچ نہیں کھیل پائیں گے۔پشاور زلمی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حسن علی یقینی طور پر پہلے میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔ حسن علی ٹیم کے ساتھ دبئی جارہے ہیں جہاں ان کی فٹنس کو مانیٹر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :