کنُری،گونگی بہری ہندولڑکی کے ساتھ مبینہ طور زیادتی ، مقدمہ درج پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

پیر 19 فروری 2018 20:25

کنُری،گونگی بہری ہندولڑکی کے ساتھ مبینہ طور زیادتی ، مقدمہ درج پولیس ..
کنُری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) گونگی بہری ہندولڑکی کے ساتھ مبینہ طور زیادتی ، مقدمہ درج پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں سرور درس نبی سر تھر میں غیرشادی شُدہ گونگی بہری ہندو لڑکی 15سالہ ماریت بنت سومروبھیل کوچار روز قبل مبینہ طور پر زیادتی کانشانہ بنایا گیامتاثرہ لڑکی کے والدین نے تھانے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہی کے گائوں کے لڑکے لکھمن لباری نے انکی گونگی بہری لڑکی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا جسکا انکو چارروزبعد لڑکی کی حالت دیکھ کر انکشاف ہوا جبکہ تھانے پر موجود متاثرہ گونگی بہری لڑکی نے بھی اشاروں کے ذریعے زیادتی کی تصدیق کی تاہم پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کے والد سومرو بھیل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے نامزد مبینہ ملزم مبینہ ملزم لکھمن لباری کو گرفتار کرلیا ہے ،پولیس کا کہناہے کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد متاثرہ لڑکی کا باقائدہ میڈیکل چیک اپ یا ڈی این اے ٹیسٹ کروایاجائے گا اور رپورٹ آنے پر تصدیق ہوسکے گی کہ زیادتی ہوئی ہے یانہیں۔

متعلقہ عنوان :