Live Updates

تحریک انصاف نے آصف زرداری کے خلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی

پیر 19 فروری 2018 20:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) راؤانوار کو بہادر بچہ کہنے پر تحریک انصاف نے آصف زرداری کے خلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیرزمان نے آصف زرداری کے متناذعہ بیان کے خلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کرادی ہے ،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کے راؤانوارسے متعلق متنازعہ بیان کی مذمت کرتے ہیں ،آصف زرداری راؤانوار کی حمایت سے متعلق اپنے بیان پر قوم سے معافی مانگیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے نجی ٹی وی چینل کو دئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں نقیب محسود قتل کیس میں مفرور سابق ایس ایس پی ملیر راؤانوار کو بہادر بچہ قراردیا تھا۔انہوں نے مزید کہا تھاکہ راؤانوار کسی بیگناہ کو قتل نہیں کرسکتا ،نقیب قتل کیس کو میڈیا نے ذیادہ ہوا دی ہے۔واقعے کی از سر نو تحقیقات کی جائیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات