نواز شریف سے بلوچستان کے رہنمائوں کی ملاقات

سیا سی صورت حال (ن)لیگ کی تنظیم نو اور سینٹ انتخابات پر غورخوض کیا گیا

پیر 19 فروری 2018 20:25

نواز شریف سے بلوچستان کے رہنمائوں کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ(ن) کے صدر نواز شریف سے بلوچستان کے رہنمائوں کی ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان کی سیاسی صورت حال (ن)لیگ کی تنظیم نو اور سینٹ انتخابات پر غورخوض کیا گیا۔ پیر کے روز جاتی امراء لاہور میں مسلم لیگ(ن)کے صدر میاں محمد نواز شریف سے مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے رہنمائوں نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ان لیگی رہنائوں میں سابق وزیر اعلی بلوچستان ثناء اللہ زہری ، وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ، سردار یعقوب ناصر ، خواجہ سعد رفیق اور میر افضل مندوخیل بھی شامل تھے اس ملاقات مین نواز شریف نے عبدلقادر بلوچ کو ناراض اراکین صوبائی اسمبلی بلوچستان کو منانے کا ٹاسک دیا اور کہا کہ ان ناراض اراکین پارلیمنٹ کو منایا جائے اور ان کے جو تحفظات ہیں ان کو فوراً دور کیا جائے تاکہ سینٹ انتخابات سے قبل یہ مسئلہ حل ہو سکے جبکہ ملاقات مین ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی اور کچھ اہم امور بھی طے کئے گئے کہ اگر(ن) لیگ کے پارٹی راہنما سینٹ میں ووٹنگ نہیں کریں گے تو ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اس بات پر زور دیا ہے کہ میر افضل کو جنرل سیٹ پر ہر حال میں کامیاب کرایا جائے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :