فیصل آباد :صوبہ بھر میں جعلی زرعی ادویات اور غیر معیاری کھادوں کی بیخ کنی کے خلاف محکمہ زراعت کی مہم زوروشور سے جاری

پیر 19 فروری 2018 20:23

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب ریسرچ انفارمیشن یونٹ فیصل آباد نے کہا ہے کہ محمدمحمود،سیکرٹری زراعت پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں جعلی زرعی ادویات اور غیر معیاری کھادوں کی بیخ کنی کے خلاف محکمہ زراعت کی مہم زوروشور سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں سیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ جعلی زرعی ادویات کے گھنائونے دھندے میں ملوث عناصر ملکی معاشی اور زرعی ترقی کے دشمن ہیں، ان کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، جعلی زرعی ادویات سے جہاں خریدار سخت متاثر ہوتا ہے وہیںزرعی ادویات کے غیر موثر ہونے سے فصلوںپرکیڑوں کا حملہ شدت اختیا ر کرجاتا ہے۔

ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ جعلی زرعی ادویات ایک گھنائونا اور مکروہ کاروبار ہے، اس کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کاروائی کے لئے سیکرٹری زراعت پنجاب کی سربراہی میں محکمہ زراعت پوری طرح متحرک ہے اور اس کاروبار سے وابستہ عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :