پی ایس ایل :کرکٹ کے روشن ستارے دبئی پہنچنا شروع

سلام آباد یونائیٹڈ ملتان سلطانز کے خلاف کل پریکٹس میچ کھیلے گی ، لیگ کا پہلا میچ بائیس فروری کو پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا

پیر 19 فروری 2018 20:20

پی ایس ایل :کرکٹ کے روشن ستارے دبئی پہنچنا شروع
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز بائیس فروری کو ہورہا ہی. ٹیمیں دبئی پہنچ گئیں جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد جاری ہے۔دنیائے کرکٹ کے بڑے نام اورپاکستان کے روشن ستارے اماراتی صحراں میں چھکے چوکوں کی برسات شروع کرنے کو ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان سپرلیگ سیزن 3 کے لیے غیر ملکی کھلاڑی دبئی پہنچنا شروع ہو گئے۔ ایونٹ میں شریک تمام چھ ٹیموں کی نظریں ٹائٹل پر ہیںاسلام آباد یونائیٹڈ ملتان سلطانز کے خلاف کل پریکٹس میچ کھیلے گی جبکہ پی ایس ایل کا پہلا میچ بائیس فروری کو پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔۔