امر یکی امداد سے نہیں پاکستان اپنے بجٹ سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے،احسن اقبال

عالمی برادری دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے کردار اور قربانیوں کا اعتراف کرے،معاشی اور سماجی ترقی کے لئے جمہوریت ناگزیر ہے ۔ جمہوریت کی وجہ سے ہی پاکستان میں سی پیک آیاجس کی وجہ سے آج ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے،تقریب سے خطاب

پیر 19 فروری 2018 20:12

امر یکی امداد سے نہیں پاکستان اپنے بجٹ سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکی امداد کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے بجٹ سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے کیا چند ممالک دہشتگردی کے خلاف ہماری جنگ متاثر کرنا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے کردار اور قربانیوں کا اعتراف کرے۔

اپنے بجٹ اور اپنے زور بازو کی بنا پر انسداد دہشتگردی کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ ہمارا بجٹ متاثر ہونے سے دہشتگردی کے خلاف جنگ متاثر ہو گی۔ انہوں نے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا چند ممالک دہشتگردی کے خلاف ہماری جنگ متاثر کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ماضی میں بار بار جمہوریت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں معاشی اور سماجی ترقی کے لئے جمہوریت ناگزیر ہے ۔

جمہوریت کی وجہ سے ہی پاکستان میں سی پیک آیاجس کی وجہ سے آج ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے بزدلانہ اقدامات سے میقوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک وہاں کے مقامی لوگ چلا رہے ہیں کہ ایک سیاسی تحریک میں بدل چکی ہے ۔ ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے کے لئے اپنے قانونی تقاضے ہوتے ہیں اس حوالے سے محکمے کی سفارش حتمی نہیں ہوتی ۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاکہ بدقسمتی سے ماضی میں ای سی ایل کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا گیا ۔۔