Live Updates

عمران خان کو سلامی میں خاتون اول کا ٹائٹل دینا انکی قسمت میں نہیں،طلال چوہدری

پیر 19 فروری 2018 20:12

عمران خان کو سلامی میں خاتون اول کا ٹائٹل دینا انکی قسمت میں نہیں،طلال ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی شادی پر طنزیہ انداز میں کہا ہے کہ عمران خان کو سلامی میں خاتون اول کا ٹائٹل دینا انکی قسمت میں نہیں ہے کیونکہ پتہ نہیں کہ یہ شادی وزیر اعظم بننے کیلئے یا پھر اس نے گھر بسانے کیلئے کی ہے پیر کے روز سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں کے سوال پر عمران خان نے شادی کرلی ہے کیا انہیں سلامی میں خاتون اول کا ٹائٹل دینگے جس پر جواب میں طلال چوہدری نے کہا کہ میرے خیال میں یہ عمران خان کی قسمت میں نہیں ہے کہ انہیں سلامی میں خاتون اول کا ٹائٹل دوں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی شادی عمر کے حساب سے تو کافی پرانی لگتی ہے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :